نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند بازی کوچ کے طور پر ظہیر خان کے نام کی تجویز دی ہے۔حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ ظہیر خان ہندوستانی تیز گیند بازی کوچ کے لئے سب سے اچھی پسند ہیں۔بتا دیں کہ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے اور کپتان وراٹ کوہلی نے حیدرآباد میں منتظمین کی کمیٹی( سی اواے)اور بی سی سی آئی کے حکام کے ساتھ ملاقات میں ہندوستانی ٹیم کے لئے تیز گیند بازی کوچ کی مانگ کی تھی۔ٹیم کے کوچ انیل کمبلے عالمی معیار لیگ اسپنر رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والیتیسرے بولر ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی پیشکش کی گئی کہ سنجے بانگڑ کو اسسٹنٹ کوچ بنایا جانا چاہئے۔بانگڑ اس وقت ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی پیشکش رکھی گئی کہ ٹیم انڈیا کامنیجر ایک پروفیشنل ایڈمنسٹریٹر ہونا چاہئے۔